ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیلاب زدہ علاقوں کے راحت مراکز میں تغذیہ بخش غذا ؛ ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک کا اعلان

سیلاب زدہ علاقوں کے راحت مراکز میں تغذیہ بخش غذا ؛ ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک کا اعلان

Mon, 21 Jun 2021 12:01:54    S.O. News Service

بنگلورو،21؍جون (ایس او نیوز)ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیلاب زدہ صورتحال کے موقع پر راحت مراکز میں گنجی کی بجائے تغذیہ بخش غذاء فراہم کی جائے۔

اس سلسلہ میں یہاں ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہر دن ناشتہ، روٹی، پلیہ، پاپڑ، انڈے فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

انہو ں نے بتایا کہ سیلاب زدہ صورتحال سے نمٹنے ریاست کے 20/ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلع نگراں کار وزراء کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منڈیا ضلع کے سوائے ریاست کے دیگر تمام اضلاع میں بہتر بارش ہورہی ہے اور دو تا 3ماہ کے اندر تمام آبی ذخائر لبریز ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران بارش سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے تعلق سے ہدایات جاری کی گئیں۔

انہو ں نے بتایا کہ بارش کے موقع پر نقصان سے عوام کو بچانے اسکولوں، کلیان منٹپوں اور دیگر محفوظ مقامات میں منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اشوک نے بتایا کہ ریاست میں 1710 گاؤں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طو رپر نشاندہ کیا گیا ہے

۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گرام پنچایت سطح پر سماوی آفات سے نمٹنے جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا اور ریاست میں مزید زیادہ بارش کے امکانات کے پیش نظر صورتحال سے نمٹنے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔


Share: